news

اولمپک گیمز میں 128سال بعد کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن

لاس اینجلس گیمز 2028میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس ہوں گے۔

اولمپک گیمز میں 128سال بعد کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن

شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری، 128 سال بعد اولمپک گیمز میں کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔ 
لاس اینجلس گیمز 2028میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 5، 5کرکٹ ٹیموں کو ایکشن میں آنے کا موقع دینے کا پلان بنایا جارہا ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائرز کا فیصلہ کیا جائے گا، کرکٹ کی شمولیت سے منتظمین کو ایشیائی مارکیٹ میں اولمپک گیمز کی کمرشل مارکیٹ سے بھی ریونیوز بڑھانے کا موقع ملے گا،اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اولمپک گیزم مٰں کرکٹ کو شامل کرنے کی مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔