news
English

عمان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

عمان کو آسٹریلیا، انگلینڈ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے جو 2 جون کو اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کرے گا۔

عمان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

عمان نےٹی 20 ورلڈ کپ 2024کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عاقب الیاس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم عمان کے سابق کپتان ذیشان مقصود نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ 
عاقب الیاس، جنہوں نے 2016 میں عمان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر 2021 کے ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت کی تھی، امریکا میں شیڈول میگا ایونٹ میں وہ اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ 
عمان کے اعلان کردہ پلیئنگ اسکواڈ میں حالیہ اے سی سی پریمیئر کپ کے فائنل میں پہنچنے والے اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی شامل ہیں، 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم کے آٹھ ارکان 2024 کی مہم کے لیے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ 
باؤلنگ اٹیک کی قیادت بلال خان کریں گے، جو بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ہیں اور اپنی شاندار یارکرز کے لیے مشہور ہیں، کلیم اللہ، فیاض بٹ، اور شکیل احمد نے اس کی حمایت کی ہے۔ ٹیم میں نئے آنے والے شکیل احمد نے آل راؤنڈرز عاقب اور ذیشان کے ساتھ عمان کے اسپن آپشنز میں اضافہ کیاہے۔ 
بلے بازی میں، کشیپ پرجاپتی اور نسیم خوشی نمبر 3 اور نمبر 4 پر بیٹنگ کریں گے، اس کے بعد وکٹ کیپر پراتیک اٹھاولے اور آیان خان لوئر آرڈر میں موجود ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جتندر سنگھ اور سمے شریواستو اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔  
عمان کو آسٹریلیا، انگلینڈ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے جو 2 جون کو بارباڈوس میں ایگلز کے خلاف اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔ 
عمان کا اسکواڈ:
عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، خالد کیل، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ اور شکیل احمد پرمشتعمل ہے۔ 
ریزروکھلاڑیوں میں جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود اور جے اوڈیدرا شامل ہیں۔