news
English

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ 
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ہمراہ پرتھ اسٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر(کل) سے پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے الگ اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہے۔  
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 
کینگروز کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 
پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی پاکستانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ 
پاکستانی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال کل کے میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ عامر جمال پاکستان کی جانب سے 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔