news
English

پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ری سیل سائٹس پر لاکھوں روپے میں پیش  

نیویارک میں 9 جون کو شیڈول اس میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم آفیشل قیمت 6 ڈالر ہے۔

پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ری سیل سائٹس پر لاکھوں روپے میں پیش  

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ری سیل ویب سائٹس پر لاکھوں روپے میں فروخت کے لیے پیش کی جانے لگیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیویارک میں شیڈول میچ کی ٹکٹیں ری سیل ویب سائٹس پر لاکھوں، روپے میں فروخت کے لیے پیش ہونے لگیں، 9 جون کو شیڈول اس میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم آفیشل قیمت 6 ڈالر ہے تاہم ری سیل مارکیٹ میں یہ دگنے یا اس سے بھی زائد دام میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ 
روایتی حریفوں کے درمیان اس ہائی وولٹیج مقابلے کا وی آئی پی ٹکٹ 400 ڈالر کا ہے، ری سیل ویب سائٹس پر اس کے لیے 50 ہزار ڈالر تک مانگے جارہے ہیں، کچھ ٹکٹس کے لیے یہ رقم اضافی فیس کے بعد پاکستانی روپے میں لاکھوں، کروڑوں تک پہنچ رہی ہے۔