news
English

پاک بھارت میچ: اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے فون ڈھونڈنے میں مدد کی درخواست کردی ۔

پاک بھارت میچ: اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ترین میچ کے دوران بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔ اداکارہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ دیکھنے پہنچیں تھیں جہاں ان کا فون گم ہوگیا، اروشی روئٹیلا نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے، اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔ 
دوسری جانب اروشی روٹیلا کو بے احتیاطی پر کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ نے اداکارہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹااسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔ 
احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلےکے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔