news
English

پاک بھارت ٹیسٹ کے بارے میں بی سی سی آئی کا بیان سامنے آگیا

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

پاک بھارت ٹیسٹ کے بارے میں بی سی سی آئی کا بیان سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھے۔

 اس سے قبل بھی کئی بورڈز اور ایسوسی ایشنز نے پاک بھارت ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی۔

 

 

گزشتہ روز میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا تھا۔

میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90,000 سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔