news
English

پاکستانی شاہینوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے

پاکستانی شاہینوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز فوٹو: پی سی بی

لاہور: پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں شریک ہے، اور  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں جاری ہیں

 

Pakistan squad begins preparations for #T20WorldCup at the National High Performance Centre in Lahore #CricketTwitter pic.twitter.com/AOMmzks5pE

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) October 10, 2021

 

باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر نے باؤلرز کے ساتھ خصوصی سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جب کہ نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا، قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا، 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا، اور اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

 

King of Doosra meets Master of Swing 🌟#T20WorldCup @VDP_24 @Saqlain_Mushtaq pic.twitter.com/embrIzAzYu

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) October 10, 2021