news
English

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بچر کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمینٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے جمع ہونے والی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔