news
English

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز:محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

 لاہور: آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز:محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندوں پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ رضوان کی اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، ان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ساتھ دوسرے اور کپتان بابراعظم 799 پوائٹنس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔