news

پاکستان، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

  کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی.

پاکستان، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ  تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بدھ کو ہوگا اور تیسرا میچ جمعہ کو طے ہے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی، جس کے دونوں ہی میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔