news
English

بنگلادیش پاکستان سے ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پراعتماد

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا

بنگلادیش پاکستان سے ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پراعتماد فوٹو: ٹویٹر

 بنگلادیش پاکستان کے ساتھ التوا شدہ ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پْراعتماد ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا مگر یہ آسانی سے ری شیڈول ہوجائے گا،اس کیلیے چھوٹی سی ونڈو درکار ہے، ہم اس حوالے سے جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔