news
English

مائونٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101رنز سے مات دیدی

اظہر علی(38) کے آئوٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے طویل شراکت  قائم کرتے ہوئے ڈرا کے امکانات روشن کیے

مائونٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101رنز سے مات دیدی فوٹو: آئی سی سی

مائونٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101رنز سے مات دیدی،جیت کیلیے 373رنز کا ہدف پانے والی مہمان ٹیم کیلیے پانچویں روز کی پچ پر پورا دن بیٹنگ کرنا آسان نہیں لگ رہا تھا مگر بیٹسمینوں نے غیر معمولی مزاحمت دکھائی،

پاکستان نے 3 وکٹ پر 71رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،اظہر علی(38) کے آئوٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے طویل شراکت  قائم کرتے ہوئے ڈرا کے امکانات روشن کیے، محمد رضوان60 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو ٹوٹل 240تھا، اس کے بعد فواد عالم 102 بھی وکٹ گنوابیٹھے، یاسر شاہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، فہیم اشرف نے 19رنز بناٙئے، محمد عباس(1)کی صورت میں مہمان ٹیم کی نویں وکٹ گری،

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کیوی بولرز کے حملے ٹالتے رہے،آخر میں پاکستان کو شکست ٹالنے کیلیے مزید 5اوورز کھیلنا تھے، بالآخر نسیم شاہ(1)کی ہمت جواب دے گئی، مچل سینٹنر نے ان کا شکار کیا، پاکستان کی اننگز 271پر تمام ہوئی، شاہین شاہ 8پر ناٹ ائوٹ رہے، نیوزی لینڈ نے 101رنز سے فتح پائی،

ٹم سائودی، ٹرینٹ بولٹ، کائل جیمیسن، نیل ویگنر اور مچل سینٹنر نے 2،2 شکار کیے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431، جواب میں پاکستان نے 239 رنز بنائے تھے، کیویز نے دوسری اننگز 5وکٹ پر 180رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔