news
English

جنوبی افریقا اورزمبابوے کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن کا آغاز

سرفراز احمد نے امام کے فرائض نبھائے، نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی

جنوبی افریقا اورزمبابوے کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن کا آغاز فوٹو: رائٹرز

دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کا آغاز نماز جمعه کی ادائیگی سے کیا

سرفراز احمد نے امام کے فرائض نبھائے، نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی۔ کھلاڑیوں کو میچ کا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں دو پریکٹس میچز بھی پلان کیے ہیں۔

قومی اسکواڈ چھبیس مارچ کو خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچزکے لیے دستے کی بارہ اپریل کوروانگی طے ہے۔