news
English

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ فوٹو: پی سی بی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔