news
English

پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے سے لاہورسے برمنگھم روانہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں

پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے سے لاہورسے برمنگھم روانہ فوٹو: پی سی بی

پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے سے لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں۔ پی ایس ایل مکمل ہونے کے بعد بابراعظم، صہیب مقصود، محمد رضوان سمیت ٹیم کے دوسرے 23 ارکان صبح ابوظہبی سے لاہورپہنچے۔ کرکٹر حارث سہیل، سعودشکیل ، عبداللہ شفیق، ہیڈکوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقاریونس سمیت گیارہ ارکان لاہور سے طیارے میں سوار ہوئے ہیں۔

قومی اسکواڈ بر منگھم سے ڈربی پہنچنے پر تین روز آئسولیشن میں گزارے گا۔ جس کے بعد 28 جون سے ٹیم ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی۔ اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا
پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔