وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کا اعتماد لیے انگلینڈ آئے ہیں
محمد رضوان ٹیم کی خاطر اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
اپنے انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کا اعتماد لیے انگلینڈ آئے ہیں، ورلڈ چیمپئین میزبان ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ثابت ہوگی مگر یہاں گزشتہ ٹورز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، بابر اعظم اور فخر زمان سمیت ٹاپ آرڈر اچھی فارم میں ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیریز میں مڈل آرڈر کے مسائل نظر آئے تھے، صہیب مقصود کی ٹیم میں واپسی سے بیٹنگ لائن استحکام ملے گا۔ صہیب مقصود پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر بھی کھیلے تھے، ان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کسی پوزیشن پر بھی کارکردگی دکھا سکیں، بہرحال کمبینیشن بناتے ہوئے کپتان بابر اعظم یا مجھے خود بھی اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینا پڑے تو اس کے لیے تیار ہیں۔