news
English

میڈیا گروپ کشمیر پریمیر لیگ میں مظفر آباد ٹائیگرز کا میڈیا پارٹنر بن گیا

کرکٹ پاکستان اور آزاد کشمیر کا مقبول ترین کھیل ہے

میڈیا  گروپ  کشمیر  پریمیر  لیگ میں  مظفر آباد  ٹائیگرز کا میڈیا  پارٹنر بن گیا فوٹو: فائل

کشمیر پریمر لیگ 2021 کا جوش وجون بڑھنے لگا آزاد کشمیر کے کرکٹ کے دیوانے دنیا کے ٹاپ ریکنگ کرکٹر کو داد دینے کے لئے تیار ایکسپریس میڈیا گروپ مظفرآباد ٹائیگرز کا میڈیا پارٹنر بن گیا،ایکسپریس میڈیا گروپ اور مظفرآباد ٹائیگرز کے درمیان ایم او یو سائننگ کی تقریب مظفرآباد ٹائیگرز کے آفس میں منعقد ہوئی ۔

تفیصلات کے مطابق کرکٹ پاکستان اور آزاد کشمیر کا مقبول ترین کھیل ہے آزاد کشمیر میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے کشمیر پریمر لیگ کا انعقاد سنگ میل ثابت ہوگا گزشتہ روز ایم او یو سائننگ کی پروقار تقریب میں ایکسپریس نیوز کے جی ایم مارکیٹنگ سید زاکر علی بابا اور مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی نے ایم او یو پر دستخط کیے-

اس موقع پر سی او او مظفرآباد ٹائیگرز سجاد خان جدون ،منیجر مارکیٹنگ ایکسپریس سیف اللہ کاظمی بھی تقریب میں موجود تھے۔ایکسپریس نیوز اور مظفرآباد ٹائیگرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شانہ بشانہ نظر آئیں گے-

اچیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ ا یکسپریس اور مظفرآباد ٹائیگرز کی پارٹنرشپ ایک عظیم سنگ میل ثابت ہوگا۔کشمیر پریمئر لیگ سے دنیا بھر میں کشمیر کا نام روشن ہوگا،مظفرآباد ٹائیگرز کشمیر کے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے۔ اور کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیر سے کرکٹ کے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔۔

جی ایم مارکیٹنگ ایکسپریس نیوز ذاکر علی بابا کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ٹائیگرز اور ایکسپریس کا یہ ساتھ کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگایکسپریس میڈیا گروپ مظفرآباد ٹائیگرز کو مکمل سپورٹ کرئے گا ،ایکسپریس میڈیا گروپ اور مظفرآباد ٹائیگرز دنیا بھر میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیں گے اور کشمیر پریمئر لیگ سے دنیا بھر میں کشمیر کا نام روشن ہوگا-