news
English

کل ایک برا دن تھا کم بیک ضرورکریں گے، شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریزکا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے

کل ایک برا دن تھا کم بیک ضرورکریں گے، شاہین شاہ آفریدی فوٹو: رائٹرز

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ون ڈے میں شکست پر ناراض فینز کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی امید دلائی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریزکا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔ کل ایک برا دن تھا، جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں، جب بھی میچ میں برا کھیلیں توسب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ کوچز اوراینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچزمیں بہترکھیل سکیں، مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے، لارڈزکے میدان میں کم بیک کریں گے۔ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ لارڈزکی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگاررہتی ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈزمیں اچھا اسکور کیا تھا۔میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے۔ ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی اسپورٹ رہتی ہے۔ کارڈف میں بھی حوصلہ افزائی کے لیے کراؤڈ موجود تھا۔ امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقینِ کرکٹ میچز دیکھنے آئیں گے۔