ٹی 20 سیریز کے لیے عماد وسیم اور محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں واپسی، پی سی بی نے تصدیق کردی
پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کے لیے 11 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 اپریل کو شیڈول ہے اور مہمان ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ کیویز نے پہلے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے بڑے کھلاڑیوں کے بغیر دورہ پاکستان کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
بلیک کیپس 18 اپریل سے راولپنڈی میں تین اور لاہور میں دو میچوں میں گرین شرٹس کا سامنا کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون تک جاری رہے گا۔ قومی سکواڈ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان پر مشتمل ہوگی جب کہ نان پلیئنگ کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک جاری رہے گی ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں اور دو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔