news
English

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنےوالے قومی کھلاڑیوں کو کس کس نے کیپس پہنائیں؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنےوالے قومی کھلاڑیوں کو کس کس نے کیپس پہنائیں؟

قومی ٹیم کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں، جنہیں میچ سے قبل ٹیسٹ کیپس دی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپس پہنائیں۔

اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔