پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز میچ 90 ہزار 293 شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز میچ 90 ہزار 293 شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا اور اس زبردست مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس دوران اسٹینڈز میں گرین اور بلو شرٹس اور دونوں ملکوں کے پرچموں کی بہار نظر آئی، پرجوش تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیم کو بھرپور اسپورٹ کیا۔
افتخار احمد کے چھکوں اور بھارتی بیٹرز کی ابتدا میں ہی وکٹیں گریں تو بھارتی اکثریت والے اسٹینڈز میں خاموشی چھاگئی، پاکستانی شائقین مختلف کھلاڑیوں کا نام لے کر مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی میچ کے دوران مسلسل گونجتے رہے۔