پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو مہمان ٹیم پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کو مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیا ن تیسرا ٹی 20 میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زبردست سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ اپریل کی 20 اور پانچواں میچ 24 تاریخ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔