news

پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ   

ہمبنٹوٹا کے میدان میں پاکستان اور افغانستان کا دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے شائقین پُرجوش

پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ   

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سربراہی میں گرین شرٹس میدان میں اترچکی ہیں۔ 
پاک افغان سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہمبنٹوٹا کے میدان میں دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے شائقین پُرجوش ہیں۔
قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کپیر)،سلمان علی آغا، افتخاراحمد، شاداب خان(نائب کپتان)، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔