news
English

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ہدف کا تعاقب صرف 11.5 اوورز میں مکمل کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان 105 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ بنایا۔

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیپال کو شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستان نے پہلی جیت اپنے نام درج کی ہے۔
تفصیلات کے مطاق دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ 
پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرصرف 108 رنز بناسکی۔ 
جواب میں پاکستان نے نیپال کا 109 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
گل فیروزہ 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹیں جبکہ منیبہ علی نے ناقابلِ شکست 46 رنز بنائے اور طوبیٰ حسن 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔  گل فیروزہ کی نصف سنچری میں 10 زبردست چوکے بھی شامل تھے،جبکہ منیبہ علی نے نیپالی بولرز کو آٹھ چوکے لگائے۔ 
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیپال کو 108 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔