news
English

میلبرن ٹیسٹ: پاکستانی بولرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

میلبرن ٹیسٹ: پاکستانی بولرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے نہ چاہتے ہوئے بھی ایک منفی اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 
میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران پاکستانی بولرز نے 7 وکٹیں لیں۔ 
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو اس تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں اتنے زیادہ رنز فراہم کرنے کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ 
واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آل آؤٹ ہوا جبکہ پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنالیے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان 360 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔