news
English

وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کے لئے فیورٹ ٹیم قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کے لئے ’’پاکستان‘‘ کو فیورٹ تیم قرار دے دیا

وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کے لئے فیورٹ ٹیم قرار دے دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ’’کیا وہ پاکستان کو اس سال ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرتے ہیں، جس پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بالکل، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں ٹائٹل جتوایا، وہ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں‘‘۔

اسی طرح حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللہ جیسے نوجوان اور پرجوش بالرز بھی پاکستانی ٹیم میں موجود ہیں، مجھے لگتا ہے چونکہ ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے تو مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کے لئے دوستانہ ہوں گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ٹرافی کا بڑا دعوے دار ٹھہرایا تھا۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلیںڈ کے پاس کوالٹی اسپن اٹیک ہے جبکہ جوفرا آچر بھی انجری سے بجات پاکر واپس اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جو کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انگلش ٹیم اگر جارحانہ انداز اپناتی ہے تو وہ ورلڈ کپ میں ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آسکتی ہے۔