news
English

پی سی بی میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی

اگلے کچھ دنوں میں پی سی بی کے چند عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے

پی سی بی میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی PHOTO: AFP

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے۔

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان نے بھی استعفی دیدیا، پی ایس ایل 5 کیلیے نئے چہرے سرگرم نظر آئیں گے، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی پی سی بی کو چھوڑ دینے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی بتدریج پی سی بی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی انتظامی ٹیم متعارف کروانے کے لیے کام کر رہے ہیں، آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی پی ایس ایل4 شروع ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گئی تھیں۔