news
English

پاکستان کرکٹ میں ’’سرپرائزز‘‘ کی روایت برقرار  

پاکستانی کرکٹ میں ایک ہفتے میں کیا حیران کن تبدیلیاں رونما ہوئیں؟

پاکستان کرکٹ میں ’’سرپرائزز‘‘ کی روایت برقرار  

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں حیران کن تبدیلیاں پہلی بار نہیں ہوئیں، غیر متوقع تبدیلیوں اور کارکردگی کے باعث گرین شرٹس کو کھیل کے میدانوں پر ’’اَن پریڈکٹیبل‘‘ کا لقب دیا جاتا ہے۔  
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، سب سے بڑی تبدیلی کپتان نئے کی آمد رہی!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپ دیئے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھاگیاہے۔ 

سابق مینجمنٹ کے رویے سے ناراض ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور سلیکشن کمیٹی سے نالاں عماد وسیم نے قومی ٹیم میں کم بیک کیا اور ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا، بعدازاں دونوں کرکٹرز کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں جاری ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنایا گیا۔  
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں دو سینچریاں جڑنے والے عثمان خان نے بھی متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان کے لئے کھیلنے کو ترجیع دی۔