news
English

ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول

پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے انعقاد تک 12 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول

بابراعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کوٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل تین ٹی 20 سیریز کی تیاری کے دوران سخت امتحانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
مین ان گرین مئی میں آئرلینڈ اور موجودہ ٹی 20 ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کے لیے یورپ کا سفر کرنے سے پہلے رواں ماہ اپریل میں ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ 
پاکستان کو دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا تھے۔ تاہم پی سی بی کی درخواست پر تین میچوں کی اس سیریز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے انعقاد تک 12 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ جس میں سرِ فہرست رواں ماہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز ہے۔

گرین شرٹس کی ورلڈ کپ 2024 سے قبل کرکٹ کی مصروفیات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز:

18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)

20 اپریل: دوسرا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)

21 اپریل: تیسرا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)

25 اپریل: چوتھاٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)

27 اپریل: پانچوں اورسیریزکا آخری ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز:

10 مئی: ڈبلن میں پہلا ٹی 20 میچ (شام 7 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)

12 مئی: ڈبلن میں دوسرا ٹی 20 میچ (شام 7 بجے)

14 مئی: ڈبلن میں تیسراٹی 20 میچ (شام 7 بجے)

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز:

22 مئی: لیڈز میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (رات 10:30)

25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 میچ (شام 6:30)

28 مئی: کارڈف میں تیسرا ٹی20 میچ (رات 10:30)

30 مئی: اوول، لندن میں چوتھا ٹی 20 میچ (رات 10:30)

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: 

ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024رواں سال 2 جون سے شروع ہوکر30 جون تک جاری رہے گا۔