news
English

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل  

اسپن بولرسعدیہ اقبال نے گزشتہ ماہ گرین شرٹس کے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 13 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کا بہترین اسپیل کرایا تھا۔ 

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ نومبر کے لئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ 
آئی سی سی نے جمعرات کے روز مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لئے تین، تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔ دونوں کیٹیگریز میں سے ایک ایک کھلاڑی کو عوامی ووٹنگ کے بعد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔  
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ 
گرین شرٹس کی اسپن بولر28 سالہ سعدیہ اقبال نے گزشتہ ماہ گرین شرٹس کے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 13 رنز کے عوض چار وکٹیں لیکر اپنے کیریئر کا بہترین اسپیل کیا تھا۔ 
دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 32 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تیسرے ون ڈے میں اگرچہ وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکی تھیں لیکن انہوں نے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دیے تھے۔ 
بنگلادیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔  
آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دا منتھ کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو نامزد کیا ہے۔ 
ٹریوس ہیڈ نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو چھٹی بار انٹرنیشنل ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
گلین میکسویل نے افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو ناقابل یقین جیت دلائی تھی اور اکیلے ہی 202 رنز بناکر افغانستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی تھی۔ 
دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں صرف سات میچوں میں مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔