رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز نے اپنی سنچری 67 گیندوں پر مکمل کی، جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سست ترین سنچری بنی، اس سے قبل 2009 میں منیش پانڈے نے بھی 67 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں آرسی بی کے بلے باز کی جانب سے سست ترین سنچری بنانے پر فینز نے ویرات کوہلی کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنچرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے 72 گیندوں پر 113 رنز کی سست اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، انہوں نے اپنی سنچری تک پہنچنے کے لئے 67 گیندیں کھیلیں جو آئی پی ایل کی تاریخ دوسری سست ترین سنچری تھی۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز نے مجموعی طور پر اپنی سنچری 67 گیندوں پر مکمل کی، جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سست ترین سنچری بنی، اس سے قبل 2009 میں منیش پانڈے نے بھی 67 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ بھارتی کرکٹر نے مقامی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سست ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
اس اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے رائل چیلنچرز بنگلور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بناسکی جبکہ راجھستان رائلز نے ہدف جوز بٹلر کی سنچری کی بدولت 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
آر سی بی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں ایک کامیابی کے ساتھ محض 2 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔
دوسری جانب کوہلی کی سست ترین سنچری پر صارفین اور فینز انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔