news
English

قومی کرکٹرزکی عالیہ ریاض اورعلی یونس کی شادی کی تقریب میں شرکت

اس یادگار تقریب میں سابق کرکٹ اسٹارز اظہر علی، محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، انضمام الحق، کامران اکمل اور مصباح الحق نے بھی شرکت کی۔

قومی کرکٹرزکی عالیہ ریاض اورعلی یونس کی شادی کی تقریب میں شرکت

پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس جمعے کے روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب جمعے کی شب لاہور میں واقع ایک نجی فارم ہاؤس پر منعقد کی گئی، جس میں قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
ویمن کرکٹر و کمنٹیٹر کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرزنے بھی شرکت کی۔ 
چند روز قبل عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔