news
English

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا  

پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہراکر ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا  

پاکستان کی ڈیف ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی شکست دی جس کے باعث پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے۔  
پاکستان کی جانب سے باسط عباسی نے 62 اور فیضان خان نے 28 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے ورلڈ کپ کے فائنل میں باآسانی 88 رنز سے کامیابی سمیٹی، پاکستان کے فاسٹ باؤلر جبار علی اور منظور خان نے بالترتیب دو اور چار اوورز کرائے اور 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔