news

پاکستان اور انگلینڈ کی ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹوم ہیرسن پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے کل صبح لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹام ہیرسن کی لاہور آمد کی تصدیق کردی ہے۔

پروگرام کے مطابق ٹوم ہیرسن کل دوپہر پی سی بی سربراہ رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے، اس دوران بورڈز سربراہان ایک ساتھ کھانا کھائیں گے جب کہ رات کو ٹوم پیرسن کی لندن روانگی کا پلان طے ہے۔