news
English

وہاب ریاض کا شاداب اورنواز کو ایک ساتھ پلیئنگ11میں نہ کھلانے کا مشورہ

ہائی اسکورنگ پچز پر مسلسل وکٹیں لینے کی ضرورت ہے، وہاب ریاض

وہاب ریاض کا شاداب اورنواز کو ایک ساتھ پلیئنگ11میں نہ کھلانے کا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق پیسر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ایک ساتھ پلیئنگ الیون میں شامل نہ کیا جائے، اس وقت ہماری ٹیم ان دونوں پلیئرز کو ایک ساتھ ٹیم میں کھلانے کے جنون میں مبتلا ہے، ہم یہ نہیں سمجھ پارہے کہ اگر پیسرز ڈیلیور نہیں کرتے تو ہمارا اسٹرائیک بولر کون ہوسکتا ہے، آپکو ایسے بولرز کی ضرورت ہے جو وکٹیں لے کر دے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالے۔ 
ورلڈ کپ 2023ء کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مشورہ دیا ہے کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ایک ساتھ پلیئنگ الیون میں شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں آئندہ میچوں کے لیے ان میں سے کسی ایک کی جگہ اسامہ میر کو موقع دینے کی سفارش کی۔ ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات چیت کرتے ہوئے، وہاب ریاض نے مڈل اوورز میں وکٹیں لینے کے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، خاص طور پر اگر تیز گیند باز مخالف ٹیم کے خلاف ابتدا میں ہی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں تو ایسے میں مڈل اوورز میں بولرز کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔،، 
وہاب ریاض نے کہا کہ ’شاداب اور نواز کو ٹیم میں ایک ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ میں ان دونوں میں سے کسی ایک کی جگہ اسامہ میر کو رکھنا پسند کروں گا۔،، 
ان کا کنا تھا کہ پاکستان آل راؤنڈرز کے جنون میں مبتلا ہے، لیکن ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر تیز گیند باز اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو ہمارا اسٹرائیک بولر کون ہوتا ہے۔ آپ کو یقیناً ایسے بولرز کی ضرورت ہے جو وکٹیں لیں۔،، 
وہاب ریاض نے میگا ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنے کے قابل ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر ہائی اسکورنگ پچوں پر مسلسل وکٹیں لینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر آپ کو بھارت میں ورلڈ کپ جیتنا ہے تو آپ کو مخالف ٹیم کو جلدازجلد آؤٹ کرنا ہوگا۔ اور ہم نے دیکاھ کہ گرین شرٹس نے ہالینڈ کے علاوہ ایسا کسی میچ میں نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت چار پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ جمعے کے روز بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔