news

پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز: پہلی وکٹ پر اوپنرز کی ریکارڈ پارٹنرشپ

 لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلیںڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز: پہلی وکٹ پر اوپنرز کی ریکارڈ پارٹنرشپ

قذافی کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، دونوں نے بغیر کسی نقصان کے 178 رنز اسکور کیے۔

قبل ازیں سدرہ اور منیبہ نے 158 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی تھی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف اور آئرلینڈ ویمن ٹیم کی قیادت لاورا ڈیلینی کر رہی ہیں۔

صدف شمس پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کر رہی ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو جبکہ تیسرا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔