news

سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز دوسرے نمبر پر

ای سی بی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی عالمی فرنچائزز میں تعاون کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز دوسرے نمبر پر

سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز دوسرے نمبر پر ہیں۔ پہلے نمبر پر انگلینڈ کے کھلاڑی سب سے زیادہ انٹرنیشنل لیگز کھیلتے ہیں۔ 
اس کا انکشاف انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف  ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کیا، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ملک کے پلیئرز سب سے بڑی تعداد میں غیرملکی لیگز میں حصہ لیتے ہیں۔ 
گزشتہ برس 74 انگلش کوالیفائیڈ مینزکرکٹرز نے دنیا کے مختلف حصوں میں کھیلے جانے والے فرنچائز ٹورنامنٹس میں حصہ لیا، دوسرے نمبر پر پاکستان رہا جس کے 45 کرکٹرز مختلف لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیے۔
ای سی بی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی عالمی فرنچائزز میں تعاون کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2023 میں، 74 انگلش کرکٹرز نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا، جس سے انگلینڈ عالمی فرنچائزز کا سب سے بڑا حصہ دار بن گیاجبکہ پاکستان کے 45 کرکٹرز نے مختلف لیگز میں اپنی خدمات پیش کیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جب کہ ای سی بی فرنچائز کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شمولیت کو اہمیت دیتا ہے، وہیں ٹاپ کھلاڑیوں کے لیے انگلینڈ کے دو طرفہ اور آئی سی سی کے بین الاقوامی میچوں کے لیے دستیاب ہونا بہت ضروری ہے، خاص طور پر کئی سالہ سینٹرل کنٹریکٹس کے ساتھ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انگلش کھلاڑی فرنچائزز کے لیے بھی کھیلیں مگر ضرورت پڑنے پرقومی فریضے کی انجام دہی کے لیے بھی دستیاب رہیں۔