news

ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف فاتحانہ بیٹنگ کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر 12 کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کو اپنے کریئر کی بہترین اننگز قرار دے دیا۔

ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف فاتحانہ بیٹنگ کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار

پاکستان کی جانب سے 160 رنز ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ انہیں شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ویرات کوہلی اپنی ٹیم کی فتح پر نہ صرف جذباتی ہوئے بلکہ آبدیدہ بھی دکھائے دیے۔ انہوں نے تقریبِ تقسیم انعامات میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد  اپنی اننگز کو ٹی ٹوینٹی کی کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا کہ میچ کیسے جیت گئے، میرے پاس اس شاندار فتح کو بیان کرنے کی لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر پانڈیا نے احتیاط سے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ پر آخری وقت تک رہیں گے تو میچ ہمارے حق میں ہوجائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ میرے لیے بہت آج کی فتح بہت خاص موقع ہے، شاہین آفریدی کا اٹھارواں اوور اہم بھارت کیلیے اہم ثابت ہوا کیونکہ  اُس میں تین چوکے لگائے کیونکہ ذہن میں پہلے سے یہ تھا کہ پاکستان اہم بولرز کے ساتھ اٹیک کرے گا، پھر حارث رؤف کو دو چھکے مارنے پر یقین ہوگیا تھا کہ میں میچ وننگ پرفارمنس دے سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ تین اوورز پہلے تک میچ پاکستان کے حق میں نظر آرہا تھا مگر آخری کی 18 گیندوں پر بھارت کو گیند بازوں نے 51 رنز دیے جس کی وجہ سے ایک جیتا ہوا میچ شکست میں تبدیل ہوا۔