news

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

 لاہور: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسکواڈ میں جیمز اینڈری سن ، ہیری بروک، زیک کرولے، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کییٹون جیننگ، جیک لیچ،لیام لیونگسٹن، جمی اورٹن،اولی پوپ، اولی روبنسن، جوئے روٹ اور مارک وڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم ورلڈ ٹی20 کے بعد تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی شہر ملتان 9 دسمبر کو کرے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔