news
English

پاکستان کو بھارت سے2011 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینا ہے۔

پاکستان کو بھارت سے2011 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے۔ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے سب کی اپنی رائے ہوتی ہے تاہم میری دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی غیر ضروری تبصروں سے دور رہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔