کراچی: انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی، انگلینڈ نے پہلی بار پاکستان کی قومی ٹیم کو پاکستانی میدانوں میں ٹیسٹ میچیز کی سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنزڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا۔