news
English

پاکستان کو موقع ملا مگر ٹیم کے پاس ٹیلنٹ نہیں، شعیب اختر  

پاکستانی کھلاڑی بڑا اسکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے، سابق کرکٹر 

پاکستان کو موقع ملا مگر ٹیم کے پاس ٹیلنٹ نہیں، شعیب اختر  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کے ہاتھوں شکست پر بابر الیون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شرمناک شکست پر اپنی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کیا۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑا اسکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے، بھارت نے زبردست بولنگ کی اور روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کے ساتھ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ 
شعیب اختر نے مزید کہا کہ روہت شرما نے میچ کے لیے زبردست بولرز کا انتخاب کیا جنہوں نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیئے۔ 
 واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔