news
English

’’پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20 پلیئرز شامل کرنے چاہئیں‘‘

اس منفرد بیان پر رمیز راجہ پر سابق کرکٹرز نے طنز کے نشتر چلادیے۔

’’پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20 پلیئرز شامل کرنے چاہئیں‘‘

پاکستان کے  سابق قومی کرکٹرز نے رمیز راجہ کے بیان پر طنز کے نشتر چلا دیے۔ 
نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ ایک سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20پلیئرز شامل کرنے چاہیئں، اس پر وسیم اکرم نے پوچھا کون تھا یہ جینئس؟
 
اظہر علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کوئی اور نہیں رمیز راجہ، اس پر پروگرام میں شریک دیگر پینلسٹ مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ 
یاد رہے کہ رمیز راجہ نے یہ جملہ انگلش ٹیم کی بیزبال کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتی ہے۔