news

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کیے جن میں پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر کا نام بھی شامل ہے۔

عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی  ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہال آف فیم میں والد کا شامل ہونا ہماری فیملی کے لیے اعزاز ہے۔

عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے ساتویں کرکٹر پاکستانی ہیں۔

عبدالقادر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی آئی سی سی کے ہال آف فیم میں آچکے ہیں۔

لیجنڈ عبدالقادر 2019ء میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔