news
English

پاکستان انگلینڈ سیریز: پہلے میچ کے لئے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ 11

پاکستان کی جانب سے چار فاسٹ بولرز کے پیس اٹیک کو میدان میں اتارے جانے کی توقع ہے۔

پاکستان انگلینڈ سیریز: پہلے میچ کے لئے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ 11

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے گرین شرٹس کی جانب سے پوری قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے چار فاسٹ بولرز کے پیس اٹیک کو میدان میں اتارے جانے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ11 سامنے آگئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل ہونے والے اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پاکستان کی جانب سے پوری قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل گزشتہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ اور پاکستانی ٹیم بھرپور ٹاکرے کیلئے تیار ہیں۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی اںترنیشنل میچز کی سیریز کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان اپنی بھرپور قوت سے میدان میں اترے گا۔ پاکستان کی جانب سے چار فاسٹ بولرز کے پیس اٹیک کو میدان میں اتار جائے گا۔ 
انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان اپنی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ شاداب خان کو فائنل 11 میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم انتظامیہ شاداب خان یا ابرار احمد میں سے کسی ایک کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ایک پیسر کو ڈراپ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ممکنہ طور پر حسن علی اور عباس آفریدی کو ڈراپ کر کے حارث روف، نسیم شاہ اور شاداب خان یا ابرارمیں سے 2 کھلاڑیوں کو فائنل 11 کا حصہ بنایا جائے گا۔ پاکستان ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ورلڈ کپ کے امتزاج کو جانچنے کے لیے اپنی پوری طاقت کی ٹیم کو میدان میں اتارے گا۔ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جو لیڈز میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔
آج سے شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز آئندہ ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری اسائنمنٹ ہوگی۔