عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عرفان خان نے پہلے میچ میں اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، لیکن انہیں بارش کی وجہ سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا، بارش کی وجہ سے صرف دو گیندوں کے بعد ہی میچ روک دیا گیاتھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پاانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ توقع ہے کہ گرین شرٹس کی جانب سے تجربہ کار کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کے امتزاج پر مشتمل پہلے میچ جیسی ممکنہ پلیئنگ الیون کو میدان میں اتارا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں عماد وسیم کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ہفتے کے روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ گرین شرٹس کی اجنب سے تجربہ کار کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کے امتزاج پر مشتمل پہلے ٹی 20 جیسی ممکنہ الیون کو میدان میں اتاراجائے گا۔ عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عرفان خان نے پہلے میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا لیکن انہیں بارش کی وجہ سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا، بارش کی وجہ سے صرف دو گیندوں کے بعد میچ ختم کرنا پڑاتھا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب بیٹنگ کا آغاز کریں گے جب کہ محمد رضوان ون ڈاؤن پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مڈل آرڈر عثمان خان اور محمد عرفان خان پر مشتمل ہے جو استحکام اور پاور ہٹنگ کا امتزاج فراہم کرتے ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں گرین شرٹس کے پاس شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر جیسے اٹیک کی موجودگی قابلِ اطمینان ہے۔ خاص طور پر محمد عامر 4 سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ ابرار احمد بھی لائن اپ میں ایک اہم کھلاڑی ہوں گے جس کا مقصد نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو اسپن بولنگ سے پریشان کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بدقسمتی سے راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے صرف دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیاتھا جبکہ دوسرے ٹی 20 سے قبل موسم کی پیشگوئی بارش کے امکانات میں کمی کو ظاہر کرتی ہے، شائقین مکمل میچ دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔
گرین شرٹس کی ممکنہ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہوسکتے ہیں ۔