news
English

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستانی ٹیم پرجرمانہ  

 آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستانی ٹیم پرجرمانہ  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد آئی سی سی نے سلو اوورز پر پاکستان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ 
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی، آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔
شان مسعود نے 10 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔  
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔