کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک سال میں 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
ایک سال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر دنیائے کرکٹ میں ایک ریکارڈ بنا دیا ہے جب کہ بنگلادیش نے 27 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
گرین شرٹس کا اس سال 18 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنا بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں شکست دے کر اپنے نام کیا تھا۔ قومی ٹیم نے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر دو صفر سے سیریز اپنے نام کرلی۔