news
English

ایشیاء کپ: سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں 5 تبدیلیاں  

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نوازاور محمد وسیم جونیئر کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشیاء کپ: سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں 5 تبدیلیاں  

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ 
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔ انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیا
ء کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 
محمد حارث، سعود شکیل، محمد نوازاور محمد وسیم جونیئر کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حارث رؤف کو آرام کروایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی اور افتخار احمد شامل ہیں۔