news
English

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان کی پلئینگ 11 کا اعلان ہوگیا  

نوجوان بلے باز صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ اسپنر ساجد خان بھی 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان کی پلئینگ 11 کا اعلان ہوگیا  

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ کے لئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ 
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان بلے باز صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے جو کل کے میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
قائد اعظم ٹرافی سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب امام الحق کی جگہ اوپنر کے طور پرسڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی سڈنی ٹیسٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی پلیئنگ الیون:

اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال پر مشتمل ہے۔ 
واضح رہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔